پشاور: مظاہرین کا تھانے پر حملہ، جھڑپیں

محمد رضوان

پشاور کے علاقے تہکال میں نوجوان پر پولیس تشدد کے خلاف عوام پھٹ پڑے، تہکال تھانے پر حملہ کردیا اور موٹر سائیکل پھونک دی جبکہ پولیس سے جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

مشتعل افراد نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پولیس پر پتھراو کیا اور خیبر روڈ کو بند کردیا، پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہوائی فائرنگ بھی کی جاتی رہی۔

پشاور: شہری پر تشدد کے خلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ

پشاور: شہری پر تشدد کے خلاف احتجاج، پولیس کی شیلنگ

Posted by Zabar News on Friday, June 26, 2020

پشاور: پولیس تشدد کے خلاف احتجاج

Posted by Zabar News on Friday, June 26, 2020

مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں 6 اہلکار اور 2 صحافی زخمی ہوئے ، ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔

کچھ روز پہلے پولیس نے تھانے میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا ، اس کی ویڈیو وائرل ہوئی تو عوام کا غم و غصہ عروج پر پہنچ گیا اور کئی روز سے احتجاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کے نوٹس لینے پر اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تینوں اہلکاروں کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا تاہم مظاہرین نے احتجاج جاری رکھا۔

صوبائی حکومت نے ملزم کو برہنہ کرکے تشدد کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے جج نامزد کرنے کی درخواست کردی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو