سنتھیا کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے درخواست

پیپلزپارٹی کے رہنما امریکی شہری سنتھیاڈی رچی کو ڈی پورٹ کرانے کیلئے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ پیپلزپارٹی راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری چوہدری افتخار کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

چوہدری افتخار نے درخواست میں سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری داخلہ، ایف آئی اے اور ایس ای سی پی کو فریق بنایا ہے۔

چوہدری افتخار کا موقف ہے کہ سنتھیا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ، ان کی حساس اداروں تک رسائی ہے، امریکی شہری کا کاروبار ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ نہیں اور وہ 10 سال سے ملک میں مقیم ہیں۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ سنتھیا نے بینظیر بھٹو شہید پر الزامات لگائے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، امریکی شہری کا ویزا مارچ میں ختم ہوگیا ، اب قیام غیرقانونی ہے اس لئے اسے ڈی پورٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو