پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے ، اوگرا نے یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک کمی کی سفارش کی ہے اور پیٹرول 7 روپے 6 پیسے لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سمری میں مٹی کے تیل کی قیمت 11 روپے 88 پیسے کم کرنے کا کہا گیا ہے، لائٹ ڈیزل 9 روپے 37 پیسے سستا کرنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو