پیٹرول کا بحران ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

محسن رضا، اسرار خان، عدنان اطہر

پیٹرول کا بحران بد سے بدتر ہوتا جارہا ہے، کراچی سمیت مختلف شہروں میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔ حکومت نے تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی ہے۔

ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر دن بھر شہریوں کی قطاریں لگی رہیں، بعض پیٹرول پمپس پر موٹرسائیکل کو 2 سے ڈھائی لیٹر اور گاڑیوں کو 10 سے 15 لیٹر پیٹرول فروخت کیا جاتا رہا۔

پشاور ، کوئٹہ ، ملتان ، لاہور اور کراچی میں کئی پیٹرول پمپس بند ہیں، پیٹرول کی قلت سے لوگوں کو کن مسائل کا سامنا ہے بتارہے ہیں کراچی سے محسن رضا

معاملے کی تحقیقات کیلئے بنائی گئی حکومتی کمیٹی نے ہیسکول ، شیل اور گوآئل کمپنی کے سی ای اوز کو طلب کرلیا ہے۔ یہ کمیٹی پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی تحقیقات کرے گی جبکہ آئل کمپنیز کے ذخائرہ کا جائزہ بھی لے گی۔

ذرائع کے مطابق ذخیرہ نہ ہونے یا مصنوعی قلت پیدا کرے والی کمپنیز کے خلاف مقدمات درج اور لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو