پاکستان میں کورونا ویکسین کی آزمائش

پاکستان نے کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین کینسینو کے کلینکل ٹرائل کے تیسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے، پہلے 2 مرحلوں کے ٹرائل چین میں کئے گئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل شروع ہوگیا، انھوں نے ویکسین کے ٹرائل پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دی اور بتایا کہ یہ ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کیلئے اہم ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی ایچ میجر جنرل عامر اکرام کا کہنا تھا کہ ویکسین کا کلینیکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیا، دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل ہوا ، تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسین کا ٹرائل ہوگا، یہ ویکسین چین میں فوج اور پولیس کیلئے منظور کی جاچکی ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ میں بتایا کہ یہ ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ، آزمائشی مرحلے میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد شریک ہوں گے، ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو