لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا۔ اس میں 99 افراد سوار تھے ، 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ، 2 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے ہیں جبکہ علاقے میں 100 افراد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ بدقسمت طیارہ لینڈنگ سے ایک منٹ پہلے گر کر تباہ ہوا۔ جہاز کے دونوں انجنوں میں آگ لگ گئی تھی جبکہ لینڈنگ گیئر بھی خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔
Heart Breaking visuals from the crash site Karachi ?
PIA airbus 320 was carrying around 91 passengers and 8 staff members, Pak Army has started rescue operation …. #planecrash pic.twitter.com/qH5Cd6t21l
— یَاسِفْ Yasif (@IamYasif) May 22, 2020
In karachi Plane has crashed in the population area??#planecrash pic.twitter.com/2yWrN5ILU4
— امیر حمزہ (@RaoAmeerHamza14) May 22, 2020
طیارہ رہائشی علاقے میں 4 منزلہ عمارت سے ٹکرایا اور گرنے سے کئی گھروں اور گلیوں میں موجود گاڑیوں کو آگ لگ گئی ، دھوئیں کے بادل کئی میل دور سے دکھائی دیئے۔
Crash site footage from #Karachi pic.twitter.com/hnOMm3iHNu
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) May 22, 2020
کراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ
کراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ
Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020
پاک فوج کے جوان فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
کاراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ گر کر تباہ
کاراچی: لاہور سے آنے والا طیارہ گر کر تباہ
Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020
کراچی: پی آئی اے کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ
کراچی: پی آئی اے کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ
Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020
پی کے 8303 میں عملے سمیت مجموعی طور پر 99 افراد سوار تھے ، 91 مسافروں میں ڈائریکٹر پروگرامنگ نیوز 24 انصار نقوی بھی شامل تھے۔

انصار نقوی جیونیوز کے بانی رکن اور ادارے کے کنٹرولر نیوز بھی رہے۔

طیارے کے تمام مسافروں کی لسٹ زبر نیوز نے حاصل کرلی ہے۔ اس میں 160 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی البتہ کورونا وبا کے سبب کم مسافروں کو بٹھایا گیا تھا۔

زیادہ تر افراد عید منانے کیلئے کراچی آرہے تھے۔ مسافروں میں بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود اور محمد زبیر معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

طیارے کے مسافروں میں سے 6 بزنس کلاس اور باقی اکانومی کلاس میں سفر کر رہے تھے۔ ایئرپورٹ حکام نے مسافروں کے عزیزوں کو کئی گھنٹے بعد ہوائی اڈے آنے کی اجازت دی۔
It’s PIA PK303 @airbus A320 which has gone down on a residential area of model colony short of Karachi airport. The wreckage and several homes are on fire. Prayers for everyone but this is painfully sad. pic.twitter.com/ZPWjz1BZTt
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) May 22, 2020
#PIA plane crashed on Residential Area of Kaziamabad-Model Colony just opposite of Karachi Airport. initial news says 91 passengers were boarding in plane. pic.twitter.com/7jKSoBp6RT
— Javed Nayab Laghari (@JavedNLaghari) May 22, 2020
طیارہ میں کیپٹن سجاد کے ساتھ فرسٹ آفیسر عثمان اعظم تھے ، عملے کے دیگر ارکان میں ایئرہوسٹس انعم مقصود، عبدالقیوم ، فرید چوہدری اور ملک عرفان بھی شامل تھے۔ ایئرہوسٹس مدیحہ ارم کو آخری وقت پر جہاز سے اتار لیا گیا تھا۔
کراچی: لاہور سے آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ماڈل کالونی میں آبادی پر گر کر تباہ
Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020
Posted by Zabar News on Friday, May 22, 2020
یہ بدقسمت طیارہ لیز پر لیا گیا تھا اور 10 سے 12 سال پرانا تھا۔ جاں بحق کئی افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔