طیارہ حادثہ: امریکا میں دعائیہ تقریب

کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے امریکامیں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام فیس بک فورم  RE-PAINT PAKISTAN نے زوم کے ذریعے کیا تھا، شیخ احمد عمر جی نے تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز کیا۔

لاس اینجلس میں پاکستانی قونصل جنرل عبدالجبار میمن نے کہا کہ اس سانحے کا اثر نہ صرف جاں بحق افراد کے ورثا بلکہ پوری قوم پر ہوا ہے، قونصل جنرل نے متاثرہ خاندانوں کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کی مغفرت کیلئے زیادہ سے زیادہ دُعا کرنی چاہئے۔

لاس اینجلس کے مشہور نعت خواں محمد انور نے نبی پاک کی خدمت اقدس میں خوبصورت نعت کا نذرانہ پیش کیا ، مشہور شاعر اور آرٹسٹ عرفان مرتضیٰ نے اپنے مخصوص انداز میں اس سانحے سے متعلق نظم پیش کی۔

امریکا کی مختلف ریاستوں سے پاکستانی امریکن کمیونٹی کی بڑی تعداد نے میٹنگ میں حصہ لیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ بعد میں شیخ احمد عمرجی نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ 22 مئی کو ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

RE-PAINT FORUM فیس بک پر ساری دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت اور سوفٹ امیج پیش کرتا ہے ، اس میں ایک لاکھ سے زائد افراد شامل ہیں۔ فورم پر پاکستان میں اچھے کاموں اور خوبصورت مقامات کی تشہیر کی جاتی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو