ظفرمسعود کی والدہ کا ویڈیو انٹرویو

ارم یمین ، اعجاز امتیاز، فیض کوثر

بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کی والدہ شہناز  سعید نے طیارہ حادثے کی خبر سننے اور بیٹے کا فون آنے تک ان پر جو بیتی وہ زبرنیوز کو بتادی، وہ 15 منٹ قیامت بن کر گزرے، والدہ نے بتایا کہ اگر اور کچھ دیر بیٹے کا فون نہ آتا تو ان کا زندہ رہنا بھی مشکل تھا۔ اللہ نے ایک ساتھ 2 لوگوں کو زندگی دی ہے۔ انھوں نے بیٹے کی جان بچانے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔  

اس سے پہلے ظفر مسعود کے والد اور معروف آرٹسٹ منور سعید نے زبرنیوز کے نمائندے اعجاز امتیاز سے اپنے بیٹے کے بارے میں تفصیل سے بات کی تھی۔

ظفر مسعود جنوب ایشیا کے نامور ترین فلسفیوں میں سے ایک سید محمد تقی کے نواسے اور نامور بنک کار انور سعید کے بھتیجے ہیں۔ ان کے بھائی علی مسعود نے بھی زبرنیوز سے خصوصی بات کی تھی اور ظفر مسعود کو ریسکیو کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔

کراچی طیارہ حادثے میں معجزانہ طور پر بچنے والے بینک آف پنجاب کے صدر کو جن افراد نے بچایا زبرنیوز نے انھیں ڈھونڈ نکالا، ماڈل کالونی میں جان پر کھیل کر ظفر مسعود کو بچانے والوں سے ملوا رہے ہیں ہمارے نمائندے فیض کوثر

بنک آف پنجاب کے صدر اور سی ای او ظفر مسعود دارالصحت اسپتال میں زیر علاج ہیں، ملک بھر کے عوام ہی نہیں دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی بھی ان کی مکمل صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔ زبر نیوز نے ظفر مسعود کے محفوظ رہنے کی خبر اور ویڈیو بریک کی تھی جو میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو