طیارہ ٹھیک تھا، تحقیقات ہوگی، ارشد ملک

قومی ایئرلائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئرمارشل ارشد ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ بدقسمت طیارہ تکنیکی طور پر محفوظ تھا۔ وزارت ہوابازی حادثے کی تحقیقات کرے گی۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انھیں 2 شہید پائلٹس کے ورثا کا حوصلہ دیکھ کر حوصلہ ملا، انھوں نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے بھی دعا کی۔

ارشد ملک کا کہنا تھا کہ جہاز ٹیک آف کرنے سے پہلے انجینئرز سے کلیئر کرایا جاتا ہے، یہ طیارہ تکنیکی طور پر محفوظ تھا۔ تحقیقات میں حقائق سامنے آجائیں گے، انکوائری میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کردار نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ میڈیا میں شر پھیلا رہے ہیں، پائلٹ نے بتایا تھا کہ وہ لینڈنگ کیلئے تیار ہے، دوسری بار لینڈنگ کیلئے آتے وقت کچھ ہوا ہے۔ لینڈنگ گیئر سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں۔ سی ای او پی آئی اے نے واضح کیا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے میں 2 سے 3 دن لگ سکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو