نوازشریف کو واپس لانا ذمے داری ، وزیراعظم

محمد عثمان

وزیراعظم عمران خان نے نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کو واپس لانے کیلئے تمام قانون طریقے اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی اور پارٹی ترجمان شریک ہوئے، اس دوران نوازشریف کو وطن واپس لانے کیلئے اقدامات پر مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں کو مطلوب تمام افراد کو واپس لانا حکومتی ذمے داری ہے۔

ذرائع نے زبر نیوز کو بتایا کہ وزیراعظم نے نوازشریف کو وطن لانے کیلئے تمام قانونی ذرائع استمعال کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی، حکومت اپوزیشن سے بلیک میل نہیں ہوگی، اپوزیشن کا فوکس ملکی مفاد نہیں بلکہ شریف خاندان کے مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں سے کہا کہ معاشی صورتحال میں بہتری سے عوام کو آگاہ کیا جائے، معیشت سے متعلق فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے اور اب پوری توجہ بہتر معاشی اعشاریوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے پر ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو