وزیراعظم مشرف کے نقش قدم پر ، آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے آصف زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ، اس دوران کورونا وائرس اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق صدر آصف زرداری نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اقتدار ملنے پر صوبوں کو آئینی اور مالیاتی اختیارات دیئے، اس طرح وفاق مضبوط ہوا، اتفاق رائے سے آئین میں ترمیم کیں اور صوبوں کو حقوق دیئے۔

آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر پرویز مشرف کی پیروی کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت صوبوں کے اختیارات کم کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کورونا کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے، وبا خطرناک ہے اور آنے والے دن مشکل ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو