اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فلائٹس کی بحالی کا فیصلہ

حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم عمران خان نے حکام کو پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کیا۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پروازوں کی بندش سے بیرون ملک موجود پاکستانی شہری مسائل کا سامنا کر رہے ہیں ، دو لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، دیار غیر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے بعد بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کیلئے گرین سگنل دے دیا ، اوور سیز پاکستانیوں کیلئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں عرب ممالک کیلئے پروازیں بحال کی جائیں گی اور بے روزگار محنت کشوں کو واپس لایا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو