عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی استعفی منظور

وزیراعظم عمران خان نے عاصم سلیم باجوہ کی بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کی درخواست منظور کرلی۔

عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر بیان میں بتایا کہ وزیراعظم  نے معاون خصوصی کے اضافی عہدے سے سبکدوشی کی درخواست منظور کر لی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے گزشتہ دنوں وزیراعظم کو استعفی دیا تھا جسے عمران خان نے مسترد کردیا تھا اور انھیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے پہلے عاصم سلیم باجوہ پر کرپشن الزامات لگائے گئے تھے جو انھوں نے مسترد کردیئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو