وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ وزیراعظم اور وزرا دورہ مکمل کرکے وطن کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے تین روزہ سعودی دورے کے دوران جہاں ولی عہد اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں وہیں مسجد نبویﷺ میں روضہ رسول پر حاضری دی اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔

طواف سے پہلے وزیراعظم اور وفد کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیئے گئے اور زیارت خاص کا بھی اہتمام کیا گیا، وزیراعظم ،خاتون اول اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل بھی ادا کئے۔
وزیراعظم عمران خان اپنا تین روزہ دورہ مکمل کر کے وطن واپس۔ انہیں جدہ ائیرپورٹ سے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل نے الوداع کیا۔ pic.twitter.com/Uu4RVRIeBL
— Naveed Iqbal (@NaveedI03873849) May 9, 2021
عمران خان نے اپنا تین روزہ دورہ مکمل کرلیا ہے، انہیں جدہ ائیرپورٹ سے مکہ کے گورنر شہزادہ خالد بن فیصل نے الوداع کیا۔