چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج

محمد عثمان

وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم نے اسلام آباد میں اہم اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے بھارت کے مقابلے میں ملکی صنعتوں کو دی جانے والی بجلی 25 فیصد مہنگی ہے، ماضی میں بجلی بنانے کے مہنگے معاہدے کئے گئے۔

عمران خان نے یکم نومبر سے چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو بجلی گزشتہ سال نومبر کے ریٹ سے 50 فیصد کم پر دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اضافی بجلی کے استعمال پر بھی 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔ صنعتوں کیلئے پورا وقت آف پیک آور تصور کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش کی ، جتنی ایکسپورٹ بڑھے گی اتنا ہی روپیہ مضبوط ہوگا، کورونا کے دوران برصغیر میں پاکستان کی ایکسپورٹ سب سے زیادہ تیزی سے بڑھی۔ توقع ہے حکومتی پیکج سے برآمدات میں مزید اضافہ ہوگا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے بتایا کہ 24 گھنٹے آف پیک آور پر بجلی فراہم کی جائے گی ، پیک آورز میں صنعتوں کیلئے نرخ 25 فیصد بڑھ جاتا تھا ، توقع ہے اب پیک آوررز کی وجہ سے صنعتیں بند نہیں ہوں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو