کراچی : 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے کراچی کیلئے 11 سو ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی زیرصدارت گورنر ہاوس میں کراچی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلی مراد علی شاہ ، وفاقی وزرا اسد عمر ، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ بعد میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 11 سو ارب روپے کا پیکج وفاق اور سندھ حکومت نے مل کر ترتیب دیا ہے، کراچی کے مسائل کوآرڈی نیشن سے حل اور پی سی آئی سی کے ذریعے فیصلے کئے جائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی والوں کو بہت مسائل کا سامنا کرنا پڑا، دنیا میں جب بھی سیلاب آتے ہیں ، فوج سامنے آتی ہے۔ این ڈی ایم اے کراچی کے نالے بھی صاف کرے گی، کوشش ہے آئندہ 3 سال میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 11 سو ارب روپے کے پیکج کے تحت کراچی میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ٹھیک کیا جائے گا، پینے کے پانی، سولڈ ویسٹ ، سڑکوں اور ٹرانسپورت کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو