عاصم باجوہ کا استعفی مسترد

وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انھیں استعفی پیش کیا، عمران خان نے استعفی قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اثاثوں سے متعلق خبر پر اطمینان بخش وضاحت اور ثبوت دیئے۔

واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر پر وضاحت دی تھی اور اپنے اور اہلخانہ پر لگائے گئے الزامات مسترد کردیئے تھے۔

انہوں نے بطور معاون خصوصی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو