انٹرنیشنل پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود آج سے جزوی طور پر کھولے جانے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم نے بتایا کہ فضائی حدود کھولنے کا فیصلہ اوورسیز ورکرز کیلئے کیا جارہا ہے۔ حکومت واپس آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے سمندر پار آباد پاکستانی کمیونٹی کو بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کی مدد پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

حکومتی اعلان کے بعد اب نہ صرف پی آئی اے بلکہ تمام انٹرنیشنل ایئرلائنز کو آپریشن بحال کرنے کی اجازت ہوگی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی بحالی کا نوٹم جاری کردیا ہے ، کورونا وبا کے باعث تمام ایئرلائنز کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو