عوام عید اور محرم میں احتیاط کریں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث اسپتالوں پر دباو تھا لیکن اب وہ کم ہوگیا ہے، حکومتی اقدامات کے باعث وبا پر قابو پالیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم نے بتایا کہ دنیا میں ہماری حکومت کو سب سے پہلے سمجھ آئی تھی کہ غربت ہو تو کورونا وبا سے کیسے لڑنا ہے، حکومتی اقدامات سے کورونا کیسز میں کمی ہوئی، 3 دن میں سب سے کم اموات ہوئی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ابتدا میں مکمل لاک ڈاؤن کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ بہترین رہا۔ اب کیسز کم ہورہے ہیں اور اسپتالوں پر بوجھ انتہائی کم ہوچکا ہے۔

عمران خان نے عوام سے عید الاضحی اور محرم الحرام میں بے احتیاطی نہ کرنے کی اپیل کی اور بتایا کہ عید اور محرم میں بے احتیاطی کی گئی تو دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا، اس اقدام سے معاشی نقصان ہوگا۔

ٹرینڈنگ

مینو