سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ

وزیراعظم عمران خان نے موسم سرما کے آغاز میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ اللہ کے کرم سے دیگر ملکوں کی نسبت پاکستان کورونا وائرس کے شدید خطرات سے کافی حد تک محفوظ رہا ہے، سردیوں کے ساتھ ہی وبا کی دوسری لہر انے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم نے کیسز میں اضافہ روکنے کیلئے عوام سے ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہا کہ دفتروں اور درس گاہوں میں فیس ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

ملک میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق اب تک 6 ہزار 513 افراد وبا سے جاں بحق اور 3 لاکھ 14 ہزار 600 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا وبا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اسکول، کالج ، یورنیورسٹیز ، دفاتر اور کاروباری مراکز کھولے جاچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو