بہتر طبی سہولتوں کیلئے مالی وسائل درکار

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پوری دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے ، کورونا کے خلاف مشترکہ عالمی ردعمل ہونا چاہئے۔ پاکستان عالمی قرضوں کے باعث طبی سہولتوں پر زیادہ خرچ نہیں کر پارہا۔

عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک کو یورپ سے مختلف صورتحال کا سامنا ہے ، ہمیں غربت کا بھی چیلنج درپیش ہے ، لوگ کام نہیں کریں گے تو کھانہیں سکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کیسز بڑھنے کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا، کورونا کے سبب ڈھائی کروڑ مزدور بے روزگار ہوگئے، کروڑوں لوگوں کو بھوک سے بچانے کیلئے معیشت کھولنا ضروری ہے ، ملک میں دیہاڑی دار طبقے کیلئے احساس کیش پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ہمیں اپنے وسائل محکمہ صحت کی طرف منتقل کرنے ہیں البتہ حکومت بین الاقوامی قرضوں کی وجہ سے صحت پر زیادہ خرچ نہیں کر پارہی۔ پاکستان کو طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے مالی وسائل کی ضرورت ہے ، انھوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ حکمت عملی اور ردعمل پر بھی زور دیا۔

ٹرینڈنگ

مینو