ملکی وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں تیار وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ این ڈی ایم اے کے حوالے کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی میں جدت لانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتا ہے۔  

عمران خان نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن ہری پور میں مقامی طورپر تیار وینٹی لیٹرز کے پہلے پیداواری پلانٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ معیشت فعال رکھنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی کی بڑے پیمانے پر پذیرائی ہوئی ،اب توجہ شعبہ صحت میں اصلاحات پر ہے۔

وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز کی تیاری پر نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے وینٹی لیٹرز پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا جہاں انھیں پاکستانی انجینئرز کے کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا اور کہا کہ اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز این ڈی ایم اے کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو