وزیراعظم کی آمد، کراچی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کراچی ٹرانسفارمیشن پلان لے کر ایک روزہ دورے پر شہر قائد پہنچ گئے ہیں۔

عمران خان اس دورے کے دوران کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 802 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔ عمران خان شہر کا فضائی دورہ مکمل کرکے گورنر ہاوس پہنچے ہیں جہاں کراچی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اس میٹنگ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعلی مراد علی شاہ ، وفاقی وزرا اسد عمر ، شبلی فراز، علی زیدی اور امین الحق بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم جس 802 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کریں گے اس میں سے سے زیادہ تر منصوبوں پر پہلے سے ہی کام جاری ہے۔ 802 ارب روپے میں سے 47 ارب 18 کروڑ روپے پچھلے سال خرچ کئے جاچکے ہیں، 31 ارب 99 کروڑ اس سال کیلئے مختص ہیں اور اگلے 5 سال کے دوران 523 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔

وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی جائیں گے جس کے بعد وہ آج شام کراچی سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

ٹرینڈنگ

مینو