مریم نواز کی پیشی پر جھڑپیں،ویڈیو

اسرار خان

نون لیگی کارکن پارٹی رہنما مریم نواز کی نیب لاہور آفس میں پیشی کی موقع پر مشتعل ہوگئے، پولیس سے جھڑپوں کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ حالات خراب ہونے پر مویم نواز کی پیشی منسوخ کردی گئی جبکہ اہلکاروں نے نون لیگ کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نیب نے نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو غیرقانونی اراضی کیس میں طلب کیا تھا، وہ جاتی امرا سے ریلی کی شکل میں نیب لاہور آفس پہنچیں جہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ پولیس نے لیگی کارکنوں کو آگے جانے سے روکنا چاہتا تو جھگڑا شروع ہوگیا۔

لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراو کیا جبکہ اہلکاروں نے شیلنگ کی۔ واٹر کینن استعمال کی اور لاٹھی چارج کیا،  پتھر لگنے سے مریم نواز کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پولیس نے پتھراو کرکے ان کی گاڑی کا شیشہ توڑ دیا ، انھوں نے کہا کہ اگر آپ اتنا ڈرتے ہیں مریم نواز سے تو بلاتے کیوں ہیں اور اگر بلاتے ہیں تو حوصلہ رکھیں۔

حالات خراب ہونے پر نیب نے مریم نوازکی پیشی منسوخ کردی، حکام کے مطابق شرپسندوں نے جان بوجھ کر حالات خراب کئے ، اب جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ ہنگامہ آرائی اور پتھراو کا مقدمہ مریم نواز، لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو