حکومت اسی سال جائے گی، مریم نواز

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ظالم کے آگے سر نہیں جھکائے گی۔

نگر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ظالم حکمران کے سر پر انتقام کا بھوت سوار ہے ، کوئی ایسا ظلم نہیں جو نوازشریف پر نہ کیا گیا ہو۔ انھوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو ہنزہ اپنی تقدیر کا فیصلہ کرے گا، ہنزہ کو جھوٹوں ، لوٹوں اور بدزبان افراد کی ضرورت نہیں ، جنھیں عوام بددعا دے رہے ہیں وہ ووٹ کے حقدار نہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ظالم حکومت سال ختم ہونے سے پہلے جانے والی ہے، مریم نواز نے پوچھا کہ جس کی حکومت جانے والی ہو کیا اسے ہنزہ کے عوام ووٹ ڈال کر ضائع کریں گے؟

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو غریب عوام کا احساس نہیں، حکومت کوئی اور چلا رہا ہے یہ صرف کرسی پر بیٹھے ہیں، پاکستان کے غریب عوام بھوک سے بلک رہے ہیں اور یہ ڈھٹائی سے کہتے ہیں کہ مہنگائی اپوزیشن کا پروپیگنڈہ ہے اور مہنگائی کی ذمہ دار (ن) لیگ ہے، جس کے خرچے کوئی اور اٹھاتا ہو اسے غریب کی تکلیف کا علم نہیں ہوسکتا، غریبوں کے ہاتھ عمران خان کی طرح امیروں کی جیب میں نہیں ہوتے۔

ٹرینڈنگ

مینو