شہباز شریف اور حمزہ پر فرد جرم

لاہور کی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے ریفرنس کی سماعت کی ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے نیب الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انھیں بے بنیاد قرار دیا، مسلم لیگ کے صدر نے کہا کہ انھیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عدالت نے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے 3 گواہوں کو طلب کر لیا۔

شہبازشریف کی پیشی کے دوران لیگی کارکن اور پولیس اہلکار گتھم گتھا ہوگئے، پولیس نے کارکنوں کو شہباز شریف کی گاڑی کے آگے سے ہٹا دیا جبکہ حمزہ شہباز کو بکتر بند میں عدالت پہنچایا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو