لندن: پولیس اہلکاروں پر حملہ، 2 گرفتار

مشرقی لندن کے علاقے ہیکنی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا اور لوگ تماشہ دیکھتے رہے۔

پولیس اہلکار مشتبہ شخص کی اطلاع پر پہنچے تو ان پر حملہ کردیا گیا، موقع پر موجود ایک شخص سیلفی اور خاتون ویڈیو بناتی رہیں اور پھر روانہ ہوگئیں۔ اسی دوران خاتون پولیس اہلکار نے مداخلت کی۔

لوگ پولیس اہلکار کو لاتوں اور مکوں کا نشانہ بناتے رہے ، کار سے بنائی گئی یہ ویڈیو کچھ دیر بعد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، پولیس نے حملے کے الزام میں 20 اور 38 برس کے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیرمملکت برائے داخلہ پریتی پٹیل نے ٹوئٹ کرکے واقعے کی مذمت کی ہے،  انھوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں پولیس افسروں کے ساتھ ہیں جنھیں نشانہ بنایا گیا۔ میئر لندن صادق خان نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس افسروں کو بہادر قرار دیا ، انھوں نے کہا کہ پولیس پر حملہ ناقابل قبول ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو