منی لانڈرنگ : آصف زرداری، فریال تالپور پر فرد جرم

محمد عثمان

احتساب عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کے ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور پر فرد جرم عائد کردی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ، آصف زرداری اپنی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ پیش ہوئے البتہ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری ، ان کی بہن رکن قومی اسمبلی فریال تالپور ، ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے والے اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید ، حسین لوائی، طحہ رضا اور سلمان یونس سمیت 14 افراد پر فرد جرم عائد کی ، تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

آصف زرداری نے جعلی اکاونٹس کیسز کا ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے اور میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں بریت کی استدعا کی ہے۔ آصف زرداری نے فوری ٹرائل روکنے کی اپیل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیسز نیب کا دائرہ اختیار نہیں ریفرنس خارج کیا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو