امریکا نے ڈبلیو ایچ او سے ناطہ توڑ لیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت سے ناطہ توڑنے کا اعلان کردیا۔ انھوں نے چین پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔

وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت پر چین کا قبضہ ہے، بیجنگ کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے اس ادارے نے کورونا کے معاملے پر عالمی برادری کو گمراہ کیا۔

امریکی صدر نے اعلان کیا کہ اب عالمی ادارہ صحت کو فنڈ نہیں دیا جائے گا اور رقم عالمی سطح پر خرچ کی جائے گی۔

انھوں نے چین کو لٹیرا کہا اور بیجنگ پر امریکی صنعتوں کے راز چوری کرکے ان کی تباہی کا الزام لگادیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو سمندری راستوں کیلئے خطرہ قرار دیا اور چینی حکام پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

ٹرینڈنگ

مینو