آٹا اور دالوں سمیت 19 اشیا مہنگی

آٹا ، دالیں، چاول اور مصالحہ جات سمیت 19 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

کورونا وائرس کے باعث غریب کی آمدنی محدود ہوئی تو بڑھتی مہنگائی نے کمر ہی توڑ دی۔ ادارہ شماریات سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 16 روپے بڑھ گئی۔

دودھ ایک روپے لیٹر مہنگا ہوا اور ایک درجن انڈوں کے دام 4 روپے بڑھ گئے، ایک ہفتے میں جو 19 اشیا مہنگی ہوئی ان میں  ٹماٹر ، دالیں،  مصالحے ، خوردنی تیل اور ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈ بھی شامل ہے۔

ایک ہفتے میں مرغی کے گوشت کی قیمت 26 روپے کلو کم ہوئی، مجموعی طور پر 10 اشیا کے دام کم ہوئے، جبکہ مونگ کی دال، بناسپتی چاول اور پتی سمیت 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو