سندھ حکومت کے خلاف نیب جائیں گے، پی ٹی آئی

اعجاز امتیاز

پی ٹی آئی نے سندھ حکومت کے خلاف نیب میں جانے کا اعلان کردیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبے میں ہر کام پر 52 فیصد رشوت لی جاتی ہے۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سندھ حکومت کی کرپشن بے نقاب کی جاتی رہے گی، کرپٹ عناصر کی تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہیں۔ آڈیو لیک ہونے پر فوری ایکشن لیا گیا تھا، امتیاز شیخ کے خلاف بھی تحقیقاتی ہونی چاہئے، پی ٹی آئی میں کوئی مسٹر 10 پرسنٹ نہیں۔

حلیم عادل شیخ بولے 256 ایکڑ زمین کے معاملے میں کوئی صداقت نہیں، ان کے پاس زمینوں کی الاٹمنٹ کے کاغذات موجود ہیں۔ پھولن دیوی کے کہنے پر مجھے سلطانہ ڈاکو بنا دیا گیا۔آنٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کو پیچھے لگادیا ، یہ لوگ نیب میں ہوں تو چھڑی لے کر چلتے ہیں لیکن اسمبلی جاگنگ کرتے ہوئے جاتے ہیں۔ نیب نے جب بلایا حاضر ہو جاؤں گا، نیب نوٹس میں منی لانڈرنگ کا ذکر نہیں ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو