بہن کی نامناسب ویڈیو پر دعابھٹو کی معذرت

تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے سندھ اسمبلی میں اپنی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیو پر معافی مانگ لی۔

دعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، سندھ اسمبلی میں ریکارڈ کی گئی اس ویڈیو کے بیک گراونڈ میں بھارتی گانے کی وجہ سے بھی پی ٹی آئی رہنما کو تنقید کا سامنا تھا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ دعا بھٹو نے اپنی بہن کو سندھ اسمبلی لا کر اور ایوان کو فلم اسٹوڈیو بنا کر غیر ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

دعا بھٹو نے بھی ٹوئٹر پر اپنا ردعمل دیا ، وہ کہتی ہیں ان کی بہن کو اندازہ نہیں تھا کہ اس چیئر پر بیٹھ کر ویڈیو نہیں بنانی چاہئے ، یہ ہال کی نہیں لابی کی ویڈیو تھی اور وہ اس پر معذرت چاہتی ہیں۔

دعا بھٹو کا موقف ہے کہ وہ اسمبلی اجلاس میں مصروف تھیں ، انھیں اس ویڈیو کا علم نہیں تھا اور غلطی کا احساس ہونے پر اقرا یہ ویڈیو ڈیلیٹ کرچکی ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو