کورونا : رکن اسمبلی شاہین رضا سپرد خاک

 کورونا وائرس سے جاں بحق تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کو گوجرانوالہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ایم پی اے شاہین رضا کے جنازے میں چند افراد نے شرکت کی ، انھیں 4 روز پہلے گوجرانوالہ کے اسی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کچھ دن پہلے انھیں نے خود اسپرے مہم کی نگرانی کی تھی۔

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انھیں میواسپتال لاہور بھیجا گیا جہاں ان کا انتقال ہوا، شاہین رضا بلڈپریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں۔

شاہین رضا خواتین کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئی تھیں اور حلقے میں بے انتہا مقبول تھیں۔

صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے رکن اسمبلی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

شاہین رضا پہلی رکن اسمبلی ہیں جن کا کورونا سے انتقال ہوا اور اب تک کئی ارکان اسمبلی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو