کورونا: 3 لاکھ روپے کا فیس ماسک

کورونا وائرس تو پھیل ہی رہا ہے لیکن شوق پورا کرنا بھی ضروری ہے ، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شہری نے 3 لاکھ روپے سے تیار کیا گیا سونے کا فیس ماسک پہننا شروع کردیا۔

بھارتی شہر پونے کا شنکر کورادے اپنے فیس ماسک کی وجہ سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا، شنکر کا کہنا ہے کہ اسے سونے سے پیار ہے ، گھر والے بھی گولڈ کے دلدادہ ہیں اور اگر اہلخانہ چاہئیں گے تو انھیں بھی ایسا ماسک فراہم کردے گا۔

سونے کے ماسک میں چھوٹے چھوٹے سوراخ رکھے گئے ہیں تاکہ سانس لینے میں دشواری نہ ہو، بھارتی شہری کو یہ تو نہیں معلوم کہ سونے کا فیس ماسک اسے کورونا سے بچا پائے گا یا نہیں لیکن اس کا دعویٰ ہے کہ وہ قوانین پر عمل کررہا ہے۔

صرف فیس ماسک ہی نہیں شنکر سونے کی انگوٹھیاں ، بریسلٹ اور گلے میں گولڈ کی چین بھی پہنتے ہییں۔

ٹرینڈنگ

مینو