پنجاب: ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت

پنجاب حکومت نے اندرون شہر ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ کرائیوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا ، اس دوران کورونا وبا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلی نے ٹرانسپورٹ کرائیوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا اور بتایا کہ انٹر سٹی اور انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کافیصلہ عوامی مسائل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ سفر کیلئے طے کئے گئے ایس او پیز کے تحت مسافر، ڈرائیور اور کنڈیکٹر ماسک پہننیں گے ، گاڑیوں میں سینیٹائزر رکھے جائیں گے اور مسافروں سے فاصلے کی پابندی بھی کرائی جائے گی۔

اجلاس کے دوران آن لائن ٹرانسپورٹ سروس بحال کرنے ، گرجا گھروں میں اتوار کی عبادت ، شاپنگ مالز اور پاور لومز کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔

ٹرینڈنگ

مینو