پنجاب: نویں دسویں کی کلاسزلینے پر غور

فروہ شمشاد

پنجاب میں طلبہ کیلئے اچھی خبر آگئی، سکولز کھولنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں، پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو سکول بلانے کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے۔

لاہور میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ذرائع نے بتایا کہ سکولوں کے اوقات کار 3 گھنٹے کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے ، کلاسز کے دوران صرف لازمی مضامین پڑھائے جائیں گے اور سلیبس مکمل کرایا جائے گا، محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایس اوپیز اور تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسکول کھلنے کی صورت میں طلبا کو محدود سیلبس پڑھایا جائے گا ، اس سلسلے میں تیسری جماعت تک کا محدود سیلبس تیار کرلیا گیا ہے اور دیگر جماعتوں کے محدود سلیبس کی تیاری جاری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو