پنجاب: شادی ہالز اور سنیما کھولنے کی سفارش

مجاہد رضا

پنجاب حکومت نے شادی ہالز ، ریسٹورنٹس ، سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی سفارش کردی۔

پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں وبا کی صورتحال پر غور کیا گیا، اس دوران شادی ہالز، کاروباری مراکز ، سیاحتی و تفریحی مقامات ، سنیما ، تھیٹرز، کلب اور پارکس کھولنے کی سفارش کی گئی۔

صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کے مطابق سفارشات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو بھیج دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت تمام شعبے کھولنا اور معاشی سرگرمیوں میں تیزی چاہتی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں مارچ سے اسکول، شادی ، ہالز، سنیما ، ریسٹورنٹس اور پارکس بند ہیں۔ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد اب حکومت مرحلہ وار مختلف شعبے کھول رہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو