لاہور: وزیرجنگلی حیات اسد کھوکھر مستعفی

اسرار خان بیوروچیف لاہور

وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور مکمل ہوتے ہی وزیرجنگلی حیات ملک اسد علی کھوکھر نے وزارت سے استعفی دے دیا۔

نمائندہ زبرنیوز کے مطابق اسد کھوکھر نے وزیراعلیٰ کے نام لکھے گئے استعفے میں ذاتی وجوہات کا ذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ فرائض انجام نہیں دے سکتے، سابق وزیر نے زبرنیوز کو بتایا کہ انھیں ہٹایا نہیں گیا بلکہ انھوں نے خود استعفی دیا ، وہ بعض ذاتی وجوہات کے سبب فرائض انجام نہیں دے سکتے۔

اسد کھوکھر کو وزیر بنانے پر بھی شدید مخالفت کی گئی تھی ، انھیں وزارت دینے کے باوجود کافی عرصے کوئی محکمہ نہیں دیا گیا اور وہ چند ماہ پہلے ہی کابینہ میں شامل کئے گئے تھے۔

اسد کھوکھر 2018  کے الیکشن میں نون لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 168 سے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو