شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور

وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہبازشریف کو اب باہر نہیں جانے دیا جائے گا، کابینہ نے ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے (انٹرنیشنل فرم کو دینے) پر غور کیا ہے اور اس سلسلے میں کمیٹی بنادی گئی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں کابینہ اجلاس ہوا، اس کے بعد وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایئرپورٹس کو آوٹ سورس کرنے سے متعلق لیگل فریم ورک کیلئے 30 جون کی تاریخ رکھی گئی ہے ، اس عمل کو فاسٹ ٹریک پر لانے کیلئے غلام سرور کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے۔ زلفی بخاری اور رزاق داود بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

شبلی فراز نے بتایا کہ ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین کو بے روزگار نہیں ہونے دیا جائے گا اور ممکن ہے ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوجائے۔

شہباز شریف کی ٹاک شو میں گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو سوالات کا جواب دینا چاہئے، آپ پر کرپشن کا الزام ہے اور آپ نئے الیکشن کا مطالبہ کرکے احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو