پھر منفی خبریں : رابی پیرزادہ کا شکوہ

فروہ شمشاد

موسیقی چھوڑنے والی رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑ کر جانے کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔ ساتھ ہی شکایتوں کی پٹاری بھی کھول دی۔

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان ان کا دل اور جان ہے، آپ لوگ اپنے ہیں اور وہ اپنا وطن چھوڑ کی گئیں تو مکہ جائیں گی۔

انھوں نے نام لئے بغیر کہا کہ  وہ چینل اور سوشل میڈیا جو پاکستانی آرٹ پروموٹ نہیں کرتا پھر سے ایک بار منفی خبروں میں سب سے آگے تھا، رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے پوسٹ کے کچھ لمحات بعد ہی تردید کردی تھی کیا کسی نے اس کے بارے میں بات کی۔

رابی پیرزادہ نے گزشتہ دنوں اپنی ایک پینٹنگ شیئر کی تھی ، گلوکار عدنان سمیع نے تعریف کی البتہ کئی سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ رابی پیرزادہ نے خود نہیں بنائی تھی۔

رابی پیرزادہ نے مخالفین پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر جانے کی وجہ یہ ہے کہ بھارتی اخلاقیات میں ہم سے بہتر ہیں۔ انھوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا۔ رابی پیرزادہ نے وطن چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا تھا البتہ بعد میں انھوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو