مزید 10 ٹرینیں رواں دواں

ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں چلادیں، اس وقت ملک میں 40 ٹرینیں چل رہی ہیں۔

لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی زندگی معمول پر آگئی، 10 ٹرینوں کی بحالی کے بعد اب 142 میں سے 40 ٹرینیں مسافروں کو سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹرینوں میں ایس او پیز پر عمل کیا جارہا ہے اور صرف مسافروں کو اسٹیشنز آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم کی اجازت ملنے کے بعد مزید ٹرینیں بھی جلد چلائی جائیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو