راولپنڈی: خاندانی دشمنی پر 9 افراد کا قتل

محمد کاشف

راولپنڈی میں خاندانی دشمنی پر فائرنگ کرکے  4 بچوں اور 5 خواتین سمیت 9 افراد کو قتل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ گھر میں گھس کر فائرنگ کا واقعہ تھانہ چونترہ کے علاقے میال گاؤں میں پیش آیا، اظہر ، نذر ، امتیاز اور رب نواز پر مشتمل دو گروپوں میں پرانی دشمنی تھی اور کچھ روز پہلے بھی خاتون کو قتل کیا گیا تھا، فائرنگ سے جاں بحق خواتین میں عابدہ شاہین، عذرہ بی بی ، سلیم اختر ، نثار بی بی ، سدرہ بی بی جبکہ بچوں میں ایمان فاطمہ ، غزالہ بی بی ، صبیحہ خاتون اور فرحان شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ کا نوٹس لے کر سی پی او راولپنڈی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے مطابق دو گرپوں میں دشمنی پر فائرنگ کی گئی اور وہ ذاتی طور پر اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو