انگلینڈ: ریڈنگ میں چاقو سے حملہ ، 3 ہلاک، ویڈیو

انگلینڈ کے علاقے ریڈنگ میں چاقو سے حملہ کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا گیا، 2 افراد شدید زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

ریڈنگ کے فورڈبری پارک میں بلیک لائیوز میٹر تحریک کا احتجاج ختم ہونے کے 2 گھنٹے بعد چاقو زنی کا واقعہ ہوا، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے گلوں پر چاقو کے وار کئے گئے۔

سوشل میڈیا پر پرتشدد واقعے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، اس میں چار زخمیوں کو دکھایا گیا ہے جنھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے موقع سے لیبیا کے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.

ٹرینڈنگ

مینو