شاہد خاقان کی زباں بندی کیلئے ریفرنس بنا، ہائیکورٹ

اعجاز امتیاز

سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور نون لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی وفاقی حکومت پر کھل کر تنقید کرتے ہیں، ریفرنس بنانے کا مقصد ان کی زبان بند کرانا ہے۔

سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس کے خلاف شاہد خاقان عباسی اور دیگر افراد کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائی کورٹ نے  تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ، عدالت نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری میں یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ تفتیش بدنیتی پر مبنی ہے۔

عدالت کے مطابق دیکھنے میں آتا ہے شاہد خاقان عباسی وفاقی حکومت پر کھل کر تنقید کرتے ہیں، ان کے خلاف اسلام آباد میں بھی ریفرنس دائر کیا گیا جس میں 7 ماہ جیل ہوئی، اس بات کو مسترد نہیں کیا جا سکتا کہ نیب نے سیاسی دباؤ میں لانے کیلئے ریفرنس بنایا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ برادران کے کیس میں سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ نیب یکطرفہ کارروائی کررہا ہے،  عدالت نے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان کی ضمانت میں توثیق کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو