علامہ طالب جوہری نیو رضویہ میں سپرد خاک، ویڈیو

قرآن سے قرآن کی تفسیر کرنے والے مجتہد علامہ طالب جوہری کو کراچی کے علاقے نیورضویہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

معروف خطیب ، اسکالر ، مورخ ، فلسفی اور شاعر علامہ طالب جوہری کی نماز جنازہ کراچی کی انچولی سوسائٹی کے امروہہ گراؤنڈ میں ادا کی گئی، اس موقع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

اعلان نماز جنازہ:سرمایہ ملت جعفریہ حضرت علامہ طالب جوہری صاحبسوگواران: خانوادہ علامہ طالب جوہری

Posted by Imam Hasan Organization Taboot Commetey – IHOTC on Monday, June 22, 2020

مرحوم کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور علامہ طالب جوہری کو نیو رضویہ میں ان کے مدرسے میں سپرد خاک کیا گیا۔

علامہ طالب جوہری 27 اگست 1939 کو پٹنہ میں پیدا ہوئے تھے اور آپ کے والد علامہ مصطفی جوہر بھی معروف عالم دین تھے۔

علامہ طالب جوہری کے بارے میں ان کے قریبی دوست مولانا حسن کی کیا رائے ہے آئیں جانتے ہیں۔

علامہ طالب جوہری کی مجالس میں تمام طبقہ ہائے فکر کے افراد شرکت کرتے تھے، انھوں نے تفسیر قرآن کی اور فلسفے کی کتاب عقلیات معاصر بھی تحریر کی، طالب جوہری اس کے علاوہ بھی کئی کتابوں کے مصنف ہیں اور ان کے 3 شعری مجموعے بھی شائع ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو