لیاری :ملبے سے 6 لاشیں نکال لی گئیں

کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں مخدوش قرار دی گئی کثیر المنزلہ عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی۔

کھڈا مارکیٹ کی لیاقت کالونی میں اتوار کی شب گرنے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، متاثرہ عمارت میں کئی خاندان آباد تھے اور اسے خطرناک قرار دیا جاچکا تھا، مقامی افراد نے زبرنیوز کو بتایا کہ عمارت گرنے سے پہلے ایک طرف جھک گئی تھی اور دراڑ آنے کے بعد کئی افراد نے فلیٹس خالی کردیئے تھے۔

امدادی کاموں میں پاک فوج ، رینجرز اور مختلف تنظیموں کے رضاکاروں نے حصہ لیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے واقعے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہر میں ڈھائی سو سے زائد عمارتیں مخدوش قرار دی جاچکی ہیں، اس سے پہلے کراچی کے علاقے گولیمار نمبر 2 میں 5 مارچ کو عمارت گری تھی، اس سانحے میں 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو