ٹروڈو کے گھر کے قریب سے مسلح شخص گرفتار

کینیڈا کی پولیس نے اوٹاوا کے رائڈو ہال میں داخل ہونے والے مسلح فوجی کوری ہورین کو گرفتار کرلیا۔

مشتبہ شخص گاڑی سمیت اس حساس علاقے میں داخل ہوگیا تھا جہاں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنی فیملی کے ساتھ عارضی طور پر رہتے ہیں۔ وہ پیدل چلتا ہوا گراونڈ میں داخل ہوا جہاں اس کا پولیس سے سامنا ہوا۔

مشتبہ شخص کو بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کیا گیا اور اب اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ جسٹس ٹروڈو واقعے کے وقت رہائش گاہ میں موجود نہیں تھے۔

کینیڈین پولیس کے مطابق رائڈو ہال میں صورتحال قابو میں ہے البتہ حکام نے سکیورٹی واقعے کی نوعیت واضح نہیں کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو