رنگ آف فائر : 10 سال کا طاقتور ترین سورج گرہن

مصورہ تنویر

سورج گرہن صبح تقریبا ساڑھے 9 بجے سے پاکستان بھر میں دیکھا جاسکتا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت پاکستان کے اکثر علاقوں میں دن کے وقت رات جیسی صورتحال ہوسکتی ہے ،اسی بارے میں دیکھتے ہیں کراچی سے مصورہ تنویر کی یہ رپورٹ

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں جزوی سورج گرہن 9 بج کر 26 منٹ پر ہوگا، 10 بج کر 59 منٹ پر گرہن کا نقطہ عروج ہوگا اور یہ 12 بج کر 46منٹ تک جاری رہے گا۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ گرہن کے دوران براہ راست سورج کا نظارہ بینائی متاثر کرسکتا ہے ، اس لئے فلٹر والے چشمے کا استعمال کریں ، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گھر سے بلاضرورت نہ نکلیں ، مجبوری ہو تو شعاعوں سے محفوظ رہنے کیلئے سن گلاسز لگائیں۔

10 سال کے سب سے طاقتور اس سورج گرہن کو رنگ آف فائر کا نام دیا گیا ہے ، ماہرین کے مطابق گوادر سے سکھر تک سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو