جنگل کے بادشاہ کی ملکہ سے ان بن، لڑائی کی ویڈیو

جنگل کے بادشاہ کی ملکہ سے ان بن ہوجائے اور دونوں ڈٹ کر ایک دوسرے کے سامنے آجائیں تو تمام جانوروں کو سانپ سونگھ جاتا ہے، شیر اور شیرنی کی خوفناک لڑائی کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلئے گئے ہیں۔

بھارتی ریاست گجرات کے گر جنگل میں سیر کیلئے پہنچے افراد اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب اچانک شیر اور شیرنی کے دھاڑنے کی آواز سنائی دی اور آنکھوں کے سامنے ملکہ نے جنگل کے بادشاہ پر حملہ کردیا۔

لوگ جہاں تھے وہیں رک گئے البتہ ارمیلا جھاویری نے یہ ویڈیو اپنے کیمرے میں محفوظ کرلی، اس ویڈیو میں شیرنی کو دھاڑتے  اور شیر کو مارنے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ارمیلا جھاویری کو بچپن ہی سے جنگلی حیات سے لگاؤ ہے اور ان کی کئی ویڈیوز کا دنیا بھر میں چرچہ ہوچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو