کمبل آپکو نہیں چھوڑے گا، سعد رفیق

نون لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں، کسی نے یہ بات مان لی کوئی جلد مان لے گا۔

خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کیا، انھوں نے وزیراعظم عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ آپ نے 50 لاکھ گھر بنانے تھے ، ایک لاکھ نوکریاں دینی تھی، اپوزیشن کے چوروں سے پیسے نکلوانے تھے، آپ کے لیڈر بھاشن دیتے تھے کہ جب غربت بڑھ جائے تو سمجھ لیں وزیراعظم چور ہے،اللہ نہ کرے آپ خودکشی کریں لیکن آپ نے قوم کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے اشاروں اشاروں میں بات کی اور کہا کہ وزرا ایک دوسرے کے خلاف باتیں کر رہے ہیں ، یہ علامات بڑی واضح ہیں، اپوزیشن حکومت نہیں گرائے گی آپ حکمرانی کے کمبل کو چھوڑیں گے لیکن کمبل آپ کو نہیں چھوڑے گا، 11 ووٹوں کی حکومت ہے وہ بھی سب کو پتہ ہے کہاں سے آئے ہیں۔

نون لیگی رہنما نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے آٹے ، چینی اور پیٹرول کے بحران ختم کرنے کا مطالبہ کیا، انھوں نے پی ٹی آئی رہنماوں سے کہا کہ اپنے لیڈر کو سمجھائیں کہ لڑائی جھگڑے ، مخالفین پر الزامات لگانے اور اپوزیشن اراکان کو مقدمات میں الجھانے سے ملک نہیں چلتا۔

ٹرینڈنگ

مینو